دو لڑکے نوجوان لڑکی کی لاش ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار 

دو لڑکے نوجوان لڑکی کی لاش ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار 
دو لڑکے نوجوان لڑکی کی لاش ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار 
سورس: File

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت میں دو لڑکے ایک نوجوان لڑکی کی لاش ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ’لاہور میڈیکل ٹیچنگ یونیورسٹی‘ کی ایمرجنسی میں دو لڑکے نوجوان لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوئے۔ پولیس نے لڑکی کی لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -