پاکستان بحریہ نے امن مشقوں کا پہلا پرومو جاری کر دیا

پاکستان بحریہ نے امن مشقوں کا پہلا پرومو جاری کر دیا
پاکستان بحریہ نے امن مشقوں کا پہلا پرومو جاری کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کثیر القومی مشق "امن" کا انعقاد 2007 سے مسلسل کر رہی ہے،رواں سال ساتویں کثیر القومی مشق امن فروری میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سال 40 سے زائد ممالک کی بحری افواج اپنے بحری اثاثہ جات کے ساتھ ”امن کے لیے متحد“ کے نصب العین کے تحت کثیر القومی مشق "امن" میں شرکت کریں گی۔امن مشق میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے، پاکستان کا مثبت پہلو دنیا میں اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید :

قومی -