حکومتی وزراءکی پیپلزپارٹی پر تنقید کی اصل وجہ کیا ہے ؟ نیئر حسین بخاری نے حیران کن توجیہ پیش کردی

حکومتی وزراءکی پیپلزپارٹی پر تنقید کی اصل وجہ کیا ہے ؟ نیئر حسین بخاری نے ...
حکومتی وزراءکی پیپلزپارٹی پر تنقید کی اصل وجہ کیا ہے ؟ نیئر حسین بخاری نے حیران کن توجیہ پیش کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کےسیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری  نےکہاہےکہ عمران خان کی حیثیت صرف کٹھ پتلی جیسی ہے، پیپلز پارٹی پرحکومتی وزراء کی تنقید براڈشیٹ معاملے سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سید نیئر حسین بخاری نے کہاکہ وزراء نجومی بن کر پیپلز پارٹی کی حکمت عملی پر پیشن گوئیاں کر رہے ہیں، وزراء براڈشیٹ کیس سے توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اب عوام جو جوابدہ ہونگے، من پسند کمیٹی بنا کر وہ اب بچ نہیں پائینگے،تحریک انصاف کی کرپشن کے چرچے اب عالمی عدالتوں میں ہو رہے، نالائق وزیر اعظم کی احمق کابینہ ملک کی رسوائی کا باعث ہے۔

سید نیئرحسین بخاری نے کہاکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا واحد مقصد اقتدار میں بیٹھے گس بیٹھیئے کو نکالنا ہے، پی ڈی ایم کا قیام بلاول بھٹو کی بلائی اے پی سی میں ہوا، آصف علی زرداری نے آمر مشرف کو ایوان صدر چھوڑنے پر مجبور کیا، سلیکڈ کیا چیز ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -