اماراتی کابینہ کی اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری ، یہ تل ابیب میں بنایا جائے گا یا بیت المقدس میں؟ بڑی خبر آگئی

اماراتی کابینہ کی اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری ، یہ تل ابیب میں ...
اماراتی کابینہ کی اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری ، یہ تل ابیب میں بنایا جائے گا یا بیت المقدس میں؟ بڑی خبر آگئی
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی۔

عرب نیوز کے مطابق آج متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت سامنے نہیں آئی۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں اگست 2020 میں تعلقات قائم ہوئے تھے، اس کے بعد اسلامی ممالک بحرین، سوڈان اور موروکو نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلیے تھے۔

اسرائیلی حکومت بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت قرار دیتی ہے لیکن عالمی کمیونٹی کی طرف سے اسرائیل کے اس دعویٰ کو تسلیم نہیں کیا جاتا، اسی وجہ سے اکثر ممالک کے سفارتخانے تل ابیب میں ہی قائم ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -