شادی شدہ محبوبہ سے ملنے جانے والا نوجوان پکڑا گیا، منہ کالا، جوتوں کے ہار پہنا کر گھمایا گیا، ویڈیو وائرل

شادی شدہ محبوبہ سے ملنے جانے والا نوجوان پکڑا گیا، منہ کالا، جوتوں کے ہار ...
شادی شدہ محبوبہ سے ملنے جانے والا نوجوان پکڑا گیا، منہ کالا، جوتوں کے ہار پہنا کر گھمایا گیا، ویڈیو وائرل

  

 لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شادی شدہ محبوبہ سے ملنے کیلئے جانے والے سبزی فروش نوجوان کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر ایسا حشر کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں اروند نامی نوجوان سبزی فروش اپنی شادی شدہ محبوبہ سے ملنے صندل پور کے علاقے میں گیا جہاں اسے علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا۔

اہل علاقہ نے نوجوان عاشق کو پکڑ کر اس کی خوب تواضع کی اور اس کا منہ کالا کرکے گلے میں جوتوں کے ہار پہنادیے۔ اس کے بعد اسے گلیوں میں گھمایا گیا۔ نوجوان کے ساتھ ہونے والے سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب متاثرہ عاشق نے پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست دی ہے جس میں ایک شخص کو نامزد اور درجن سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نوجوان کے ساتھ نامناسب سلوک کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -