اعتزازاحسن نے حکومت کو گھر بھیجنے کا فارمولا پیش کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزازاحسن نے حکومت کو گھر بھیجنے کا فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعتزازاحسن کو گھر بھیجنے کے لیے ہمیں تحریک عدم اعتماد لانی ہوگی اور اس کے لیے شدید محنت کی ضرورت ہے۔ اگر تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے تو عمران خان کیسے گھر جائیں گے؟
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ 2014 میں ہم نوازشریف کو وزیراعظم نہیں مانتے تھے، الیکشن نتائج کے دوران ہی انہوں نے جیت کا اعلان کر دیا تھا۔ ہمارے کہنے پر نوازشریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بلائے ، ہم نے تو اس وقت بھی کہا تھا کہ دھرنے کی سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو گھر بھیجنا ہے تو تحریک عدم اعتماد لائیں کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت بہت کم مارجن پر کھڑی ہے، استعفے آخری آپشن ہیں، اگر ہم نے استعفے دیئے تو حکومت نے الیکشن کر دیے تو کیا ہوگا؟ پی ٹی آئی حکومت پر ان کی کارکردگی کا بہت دباؤ ہے، یہ اپنے ہی وزن سے نیچے گر رہی ہے۔ اگر ہم نے دباؤ سے استعفی لیا تو ہو سیاسی شہید بن جائیں گے۔