کوریئر کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوریئر کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کوریئر کے ذریعے ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس  (اے این ایف) نے کوریئر سروس کے ذریعے منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو پارسل تحویل میں لیے گئے۔ یہ پارسل جہلم سے بیرون ملک بھیجے جا رہے تھے جن میں جوتوں اور شرٹوں میں ہیروئن چھپائی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ  پارسلز سے ملنے والی مقدار 500 گرام ہے جس کو ضبط کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -جہلم -