پی سی بی پاکستان سپر لیگ 7 کے کامیاب انعقاد کیلئے پرعزم
پاکستان سپر لیگ7 کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں شا ئقین کرکٹ کو قومی کرکٹ لیگ کے آغاز کا شدت سے انتظار ہے اور چند دن بعد کرکٹ کا میلہ سجنے کو ہے غیر ملکی کھلاڑی اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرنے کے لئے پاکستان بھی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اس سب کے باوجود کورونا کا خطرہ ابھی برقرارہے اور اس سے بچاؤکے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت انتظامات بھی کررکھے ہیں اس سے قبل کھیلے گئے دو پی ایس ایل ایونٹس شیڈول کے مطابق کورونا کے باعث مکمل نہیں ہوسکے تھے جن کو بعد میں حالات بہتر ہونے پر مکمل کیاگیا اس مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کاکہنا ہے کہ ایسے انتظامات کئے گئے ہیں کہ یہ ایونٹ آغاز سے تکمیل تک شیڈول کے مطابق کھیلا جائیگا جس حد تک اس حوالے سے انتظامات کئے جاسکتے ہیں ہم نے کئے ہیں اس لئے ہمیں یقین ہے کہ اس مرتبہ ایونٹ کو ملتوی نہیں کرنا پڑے گا اس بات کافیصلہ تو اب وقت ہی کرے گا مگر اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سال انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے مگر اس کے باوجود بھی کورونا سر اٹھائے ہوئے ہیں حال ہی میں سٹاف و کئی کھلاڑی بھی کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور خطرہ کی گھنٹی تو بج گئی ہے اب ان حالات میں اگر ایونٹ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا جاتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی ملک میں اسوقت تیزی سے کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور پابندیاں بھی عائد کی جارہی ہیں پاکستان سپر لیگ سیون میں کراچی میں شائقین کو سٹیڈیم میں داخلہ کی پچیس فیصد اجازت ہے یہ ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ زیادہ کراؤڈ کورونا پیدا ہونے کی بڑی وجہ ہے لاہور میں کھیلے جانے والے میچز کے لئے ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا مگر امید ہے کہ یہاں پر بھی شائقین کی تعداد کو سو فیصد کے بجائے کم کردیا جائے گا شائقین کرکٹ میں لیگ کے حوالے سے جوش و خروش ہے تو ملکی و غیر ملکی کرکٹرز بھی لیگ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں او ران حالات میں بھی غیر ملکی کرکٹرز کی پاکستان آمد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی سی بی نے اس حوالے سے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں امید ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیون کا شاندار انعقاد ہوگا اور شائقین کرکٹ کو لیگ کے تمام میچز شیڈول کے مطابق دیکھنے کو ملیں گے۔