مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ سے زائد برفباری ، نظام زندگی مفلوج ہو گیا 

مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ سے زائد برفباری ، نظام زندگی مفلوج ہو گیا 
مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ سے زائد برفباری ، نظام زندگی مفلوج ہو گیا 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف پڑنے کے بعد نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین مقامات پر برفانی تودے گرنے سے نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے بھی سیاحوں کو  بھی فوری طور پر نقل و حمل سے روک دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بھی شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شہری سخت ٹھنڈ اور مسلسل برف پڑنے سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔لاہور اور پشاور میں بھی بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں  سردی کی لہر جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -