چین میں تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگیا

چین میں تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگیا
چین میں تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگیا

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کی طاقت  میں اضافہ ہو گیا ، چین میں تیار بحری جنگی جہاز پی این ایس طغرل پاک بحری کے بیڑے میں شامل شامل ہو گئے ،  شمولیت کی تقریب میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور امیر البحر ایڈمرل  امجد خان نیازی نے شرکت کی ۔

پی این ایس طغرل تکنیکی اعتبار سے جدید صلاحیتوں کا حامل پلیٹ فارم ہے جو پاکستان نیوی کیلئے تیار کرنے جانے والے 4 ٹائپ 054 فریگیٹس کا پہلا جہاز ہے ، یہ جہاز  فضا ، سطح آب اور زیر آب مار کرنے سمیت نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے ،  یہ جدید کامبیٹ مینجمنٹ اور الیکٹرانک وار فیئر سسٹم  کے ساتھ اپنے دفاع کی صلاحیت بھی رکھتا ہے  ۔

پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف حسین علوی نے کہا کہ  پاک چین دوستی لا زوال  اور مشکل وقت میں آزمائی ہوئی ہے ، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔  منصوبے سے ملک میں بحری جہاز کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کشمیر سے ہمارا دل کا رشتہ ہے ، ھبارت میں نفرت کی آگ سلگ رہی ہے ، خطے کی خوشحالی افغان امن سے وابستہ ہیں ۔

اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت سے بحری دفاع مزید مستحکم ہوا ہے ۔

 تقریب میں 10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز بھی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل کئے گئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -