کیمبرج کے ہوٹل سے روبوٹ عملے کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا

کیمبرج کے ہوٹل سے روبوٹ عملے کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا
کیمبرج کے ہوٹل سے روبوٹ عملے کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیمبرج ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانیہ کی ریاست کیمبرج کے ایک ہوتل ے روبوٹ عملے کو چمہ دے کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔

بی بی سی کے مطابق کیمبرج کے ایک ہوٹل میں چار عدد خود کار ویکیوم کلینر  کام کرتے تھے کہ اچانک ایک روبوٹ ویکیوم کلینر فرار ہو گیا۔  یہ ویکیوم کلینر ہوٹل کے مرکزی دروازے پر پہنچتے اور  خودبخود واپس لوٹ آتے مگر ایک ویکیوم کلینر نے ایسا نہیں کیا ، وہ ہوٹل کے مرکزی دروازے پر پہنچا اور پھر غائب ہو گیا۔

عملے کے مطابق ویکیوم کلینر سیدھا چلتا گیا  اور نجانے اب تک وہ کہاں  ہو گا۔ ہوتل مینجر نے  سوشل میڈیا پر عوام سے روبوٹ ویکیوم کلینر ملنے پر واپس لوٹانے کی استدعا کی ۔ مینجر کی جانب سے لکھا گیا کہ ہمارے چار میں سے ایک روبوٹ ویکیوم کلینر ہوٹل سے فرار ہو گیا ہے ۔ یہ روبوٹ ہوٹل کے مرکزی دروازے کو محسوس کر کے پلٹ آتے ہیں ، لیکن ایک فرار ہو گیا ہے ۔

ہوٹل مینجر نے مزید لکھا کہ یہ صرف ہوٹل کے چارجر سے ہی چارج ہو سکتاہے لہذا اگر کسی اور نے پاس رکھا ہے تو  یہ اس کیلئے بیکار ہے ، درخواست کرتے ہیں کہ واپس کر دیا جائے ۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر مینجر کی پوسٹ کے بعد سارفین ویکیوم کلینر روبوٹ کو آزادی پرمبارکباد دے رہے ہیں ۔ ایک صارف نے لکھا کہ امید ہے  یہ اپنے سفر سے لطف اندوز ہو رہا ہوگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -