کراچی میں کورونا کے وار بڑھنے پر ضلع جنوبی کی تین سب ڈویژنز میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

کراچی میں کورونا کے وار بڑھنے پر ضلع جنوبی کی تین سب ڈویژنز میں سمارٹ لاک ...
کراچی میں کورونا کے وار بڑھنے پر ضلع جنوبی کی تین سب ڈویژنز میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  کراچی میں کورونا کے وار بڑھنے پر ضلع جنوبی کی تین سب ڈویژنز میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا،  سمارٹ لاک ڈاؤن گارڈن ، صدر اور سول لائنز کے مخصوص علاقوں میں لگایا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی کے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق  ان مخصوص مقامات پر پابندیاں عائد  ہیں ،  ان علاقوں میں  کورونا ایس او پیز  پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ  غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے پر ، تین اور تین سے زائد افراد کے  جمع ہونے پر  پابندی ہو گی ۔ ان علاقوں میں کورونا کےمریضوں کو گھروں میں قرنطینہ رہنے کی ہدایات ہیں ۔

واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 جاںیں نگل چکا ہے جبکہ سات ہزار 195 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں  ۔  ملک بھر میں اموات کی تعداد 29 ہزار 105 ہو چکی ہے جبکہ   13 لاکھ  74 ہزار 800 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -