جنوبی افریقہ سے ایک شخص جہاز کے اگلے پہیے میں چھپ کر ایمسٹر ڈیم پہنچ گیا 

جنوبی افریقہ سے ایک شخص جہاز کے اگلے پہیے میں چھپ کر ایمسٹر ڈیم پہنچ گیا 
جنوبی افریقہ سے ایک شخص جہاز کے اگلے پہیے میں چھپ کر ایمسٹر ڈیم پہنچ گیا 

  

ہیگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جہاز کے اگلے پہیے میں چھپ کر سفر کر کے ایمسٹرڈیم پہنچنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار شخص  جنوبی افریقا سے ایک مال برادر ہوائی جہاز میں چھپ کر ایمسٹرڈیم  پہنچا تھا۔پولیس کے مطابق جہاز کے پہیے میں چھپ کر ایمسٹرڈیم پہنچنے والا یہ نامعلوم شخص جوہانسبرگ سے آیا تھا تاہم فی الحال گرفتار شخص کی عمر اور قومیت کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران پرواز  بلندی پر سردی کی شدت اور آکسیجن کی کمی کے باوجود  نامعلوم شخص کا زندہ حالت میں ایمسٹرڈیم  پہنچنا غیر معمولی بات ہے تاہم گرفتار شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور نامعلوم شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -