بیٹی کی تصاویر وائرل ہونے پر انوشکا شرما کا موقف بھی آگیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے گزشتہ روز بیٹی وامیکا کی پہلی واضح تصاویر وائرل ہونے پر بیان جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر مشہور جوڑی انوشکا ویرات کی جانب سے انسٹاگرام سٹوری شیئر کرتے ہوئے اس حوالے سے وضاحت دی گئی ہے۔انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ! ہمیں احساس ہے کہ کل ہماری بیٹی کی سٹیڈیم میں تصاویر کھینچی گئیں جس کے بعد وہ تصاویر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔انوشکا ویرات نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ہم سب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری بیٹی کی تصاویر بے خبری میں لی گئی، نہیں جانتے تھے کہ کیمرہ ہم پر تھا، بیٹی کی سوشل میڈیا پر موجودگی کے حوالے سے ہمارا مؤ قف اور درخواست آج بھی وہی ہے۔
جوڑی نے اپنی سٹوری میں مزید لکھا کہ ہم واقعی اس کی تعریف کریں گے اگر وامیکا کی تصاویر کو ان وجوہات کی بناء پر شائع نہیں کیا جائے جن کی ہم نے پہلے وضاحت کی تھی۔ انوشکا ویرات کے وضاحتی بیان پر مداح بھی سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں پیش پیش ہیں، ساتھ ہی پبلشرز سے وامیکا کی تصاویر ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ گزشتہ روز انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا کو پہلی بار واضح طور پر مداحوں نے دیکھ لیا تھا۔انوشکا شرما اور ویرات کے ہاں گزشتہ سال 11 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سے وامیکا کی اب تک کوئی واضح تصویر اور ویڈیو دونوں کی جانب سے پوسٹ نہیں کی گئی جبکہ وہ عام جگہوں پر بھی اپنی بیٹی کو کیمرے کی آنکھ سے دور رکھتے تھے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وامیکا کو 2 پونیاں باندھے بظاہر گلابی رنگ کے سوٹ میں انوشکا کی گود میں دیکھا گیا تھا۔بیٹی کی پیدائش سے قبل ہی انوشکا ویرات کی جانب بیٹی کی پرائیویسی کے حوالے مداحوں سمیت پاپارازی فوٹوگرافرز سے بھی درخواست کی گئی تھی کہ ہمیں امید ہےکہ آپ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں گے۔