شاہین آفریدی نے پوری قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا ، آئی سی سی کا سب سے بڑا یوارڈ جیت لیا 

شاہین آفریدی نے پوری قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا ، آئی سی سی کا سب سے بڑا ...
شاہین آفریدی نے پوری قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا ، آئی سی سی کا سب سے بڑا یوارڈ جیت لیا 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نےانٹر نیشنل کونسل کا کرکٹر آف دیر ایئر کا ایوارڈ جیت لیاہے ۔نامزدگیوں میں جوئے روٹ، محمد رضوان ، کین ولیمسن اور شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل تھا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھا کر آئی سی سی کا ’’ سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی ‘‘ایوارڈ جیت لیاہے، یہ ایوارڈ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال 2021 میں سب سے بہترین پرفارمنس پر دیا گیاہے ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی کرکٹر نے ’’ سرگیری فیلڈ سوبرز ٹرافی‘‘ اپنے نام کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے  36 میچز میں مجموعی طور پر 78 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے سال 2021 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے 9 ٹیسٹ میچز میں 47کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔شاہین آفریدی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 21 ون ڈے   میچز میں 23 وکٹیں لیں ۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف یادرگار سپیل کیا اور تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔کھلاڑی کا کہناتھا کہ 2021 اچھا گزرا ہے اورآئندہ بھی یہی کوشش ہوگی ،کوشش ہوتی ہے کہ اچھی پرفارمنس دیں، پاکستان ٹیم کی کارکردگی 2021 میں بہترین رہی ہے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -کھیل -