عمران خان ذہنی طور پر گھر جا چکے ہیں ، مسلم لیگ ن 

عمران خان ذہنی طور پر گھر جا چکے ہیں ، مسلم لیگ ن 
عمران خان ذہنی طور پر گھر جا چکے ہیں ، مسلم لیگ ن 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے گزشتہ روز سڑکوں پر آنے سے متعلق بیان پر  مسلم لیگ ن نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم ذہنی طور پر گھر جا چکے ہیں ، عمران خان کرسی سے اترے تو کوئی ان کا نام لینے والا نہیں ہوگا۔ 

مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریرایک نالائق،نااہل شخص کی تقریرتھی، وزیراعظم اقتدارکےخوف میں مبتلاہیں، انہیں معلوم ہوچکاوہ نالائق ہیں، انہیں  بیساکھیاں  دےکرلایاگیا، آرٹی ایس کوبٹھاکرعمران خان کولایاگیا، یہ کہتےہیں دفترمیں بیٹھ کرگھٹیاباتیں سنتاہوں، یہ  جب بھی بولتےہیں لوگوں پرتہمت لگاتےہیں، عوام کوآپ نےروٹی،چینی،دوائی لینےکےقابل نہیں چھوڑا، ساڑھے 3سال عوام کی جیب پرڈاکاڈالاگیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو کرسی جانے کا خوف کیوں ہے ،آپ کےانتقام سےاپوزیشن گزرچکی ہے،آپ کےانتقام نےہماراخوف ختم کردیاہے،جب آپ سڑکوں پرتھےاس وقت وزیراعظم نوازشریف تھے، سڑکوں پرآنےکی دھمکیاں کسے دیتے ہیں؟، شہباز شریف کوکریمنل کہنےکی ہمت کیسےہوئی؟، کریمنل آٹا،چینی چوری کرنےوالاہوتاہے، کریمنل وہ ہوتاہےجو  1200 ارب کا آٹا کھا جائے، عمران خان شہبازشریف کےمنصوبوں پرتختیاں لگارہےہیں،آپ نے26اکاؤنٹس کھولے،الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا، فارن فنڈنگ کیس میں طاہراقبال،محمدرفیق کون ہے؟، یہ مکافات عمل ہے،آپ بچ نہیں سکتے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کےوزیراعظم پارلیمان کودھمکیاں دیتےہیں،اداروں اورعوام کودھمکیاں دی جاتی ہیں، سڑکوں پرجائیں گےتوعوام کاہاتھ اورآپ کاگریبان ہوگا، کرسی سےاترےتوکوئی آپ کانام لینےوالانہیں ہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -