عاصم اظہر نے اپنی منگیتر کے لیے  پیغام جاری کر دیا

عاصم اظہر نے اپنی منگیتر کے لیے  پیغام جاری کر دیا
عاصم اظہر نے اپنی منگیتر کے لیے  پیغام جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اداکارہ میرب علی کے لیے ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے پیغام جاری کر دیا,سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرب علی نے گزشتہ روز اپنی 20 ویں سالگرہ منائی جس کے سارے انتظامات ان کے منگیتر عاصم اظہر نے کیے اور  سالگرہ کی تھیم ہالی ووڈ کی فکشن فلم "پیری پوٹر" طرز پر رکھی گئی جس میں اداکارہ نے بھی فلم کے کردار کے مطابق لباس پہنا تھا۔


عاصم اظہر نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جس کا کیپشن انھوں نے لکھا کہ "میرے من پسند شخص کو سالگرہ مبارک ہو۔آپ کی سالگرہ آپ کے خواب کے مطابق"ہیری پوٹر" طرز پر ہی منائی گئی۔


اگر کام کی بات کی جائے تو میرب علی نے 2018 ء  میں ماڈلنگ سے اپنا کریئر کا آغاز کیا اور آج کل وہ ڈرامہ سیریل صنف آہن میں کام کرتی نظر آ رہی ہیں۔

مزید :

تفریح -