معاون خصوصی برائے اوور سیز ایوب آفریدی کی قونصلیٹ جنرل جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے غیر رسمی ملاقات، مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

معاون خصوصی برائے اوور سیز ایوب آفریدی کی قونصلیٹ جنرل جدہ میں پاکستانی ...
معاون خصوصی برائے اوور سیز ایوب آفریدی کی قونصلیٹ جنرل جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے غیر رسمی ملاقات، مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

  

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد/ محمدعامل عثمانی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ایوب آفریدی  نے قونصلیٹ جنرل پاکستان جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے غیر رسمی ملاقات کی ہے جس دوران  صالح محمد خان سواتی،  وفاقی پارلیمانی سیکرٹری واپڈا، ڈاکٹر حیدر علی ایم این اے اور ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھی موجود تھے-

اس موقع پر مہمانان گرامی اور نائب قونصل جنرل شائق بھٹو نے بھی خطاب کیا -حاضر  کمیونیٹی کے افراد کو اپنے اپنے مسائل اجاگر کرنے کے مواقع دئے گیے جس کے جوابات بھی ایوب آفریدی نے دیئے اور بعض معاملات کو حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ 

مزید :

تارکین پاکستان -