سکواڈ کی عدم دستیابی،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا

سکواڈ کی عدم دستیابی،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا
سکواڈ کی عدم دستیابی،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا

  

کراچی (آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں شامل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے پیر کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا ہے۔پی ایس ایل میں شامل ٹیموں نے 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والی لیگ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹد نے پیر کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل اسکواڈ دستیاب نہیں تھا اس لیے سیشن منسوخ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -