اپنی پارٹی کو قومی اسمبلی میں تنقید کا نشانہ بنانے والے نور عالم خان نے شوکاز نوٹس کے جواب کیلئے مہلت مانگ لی 

اپنی پارٹی کو قومی اسمبلی میں تنقید کا نشانہ بنانے والے نور عالم خان نے شوکاز ...
اپنی پارٹی کو قومی اسمبلی میں تنقید کا نشانہ بنانے والے نور عالم خان نے شوکاز نوٹس کے جواب کیلئے مہلت مانگ لی 
سورس: Twitter/@NOORALAMKHAN

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے پارٹی کے شوکاش نوٹس کا جواب دینے کیلئے 15 روز کی مہلت طلب کرلی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نور عالم خان نے پرویز خٹک کو خط لکھا جس میں کہا کہ 17 جنوری کو شوکاز نوٹس موصول ہوا ، میں کورونا کا شکار ہوں لہذا آئندہ 15 روز میں شوکاز کا جواب دوں گا، 

نور عالم خان نے پرویز خٹک کو خط لکھ کر جواب کے لئے وقت مانگا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ آپ کا 17 جنوری کو شوکاز نوٹس ملا، میں کرونا کا شکار ہو گیا ہوں، آئندہ 15 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دوں گا۔ نور عالم خان نے کورونا مثبت کی رپورٹ بھی خط کے ہمراہ لف کر دی۔

خیال رہے صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پارٹی قیادت پر الزامات لگانے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق نور عالم خان کو 7 یوم میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا نور عالم نے پارٹی قیادت پر الزامات لگائے جو میڈیا پر نشر اور شائع ہوئے، نور عالم دستاویزی ثبوت کے ساتھ اپنا وضاحتی جواب 24 جنوری تک جمع کروائیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ نور عالم خان اپنے الزامات پر اپنی پوزیشن واضح کریں، 7 یوم میں جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں پارٹی آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -