"وردی پہن کر سیدھا بینک پر چھاپہ ماریں" پنجاب پولیس کی خاتون افسر کو تنخواہ میں بینک سے جعلی نوٹ موصول، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

"وردی پہن کر سیدھا بینک پر چھاپہ ماریں" پنجاب پولیس کی خاتون افسر کو تنخواہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی کرنسی نوٹوں کا کسی کو موصول ہوجانا کوئی نئی بات نہیں لیکن اب پنجاب پولیس کی خاتون افسر کو بینک کی اے ٹی ایم سے نکلوائی گئی رقم کیساتھ ہی جعلی نوٹ موصول ہوگیا جس کا انکشاف خود عائشہ وہاب نے سوشل میڈیا پر کیا۔

سابق ایس پی ڈولفن عائشہ وہاب نے بتایا کہ " بینک آف پنجاب میں میرا تنخواہ والا اکائونٹ ہے ، کل اے ٹی ایم سے کچھ رقم نکلوائی تو اس میں سے 1000 روپے کا ایک نوٹ جعلی نکل آیا"۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا بینک بھی جعلی نوٹ دیتا ہے؟۔  

ان کے اس انکشاف پر ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ " ہاہاہا، پولیس والوں کے ساتھ دھوکہ"۔

میزان بینک سے ستائے ایک صاحب نے لکھا کہ  " کبھی آپ نے میزان بینک کو خدمت کا موقع نہیں دیا،  ورنہ آپ کو بہت پہلے پتا چل گیا ہوتا"۔

عابد جاوید نے استفسار کیا کہ عائشہ جی ، کیا اس پر عید مبارک بھی لکھا تھا۔

ایک اور صاحب  نے بینک کے عملے کی مجبوری بتاتے ہوئے وضاحت دی کہ "جب ان کے کیشیر کے پاس کوئی نوٹ غلطی سے آ جاتا ہے تو وہ اس کے علاوہ اور کیا کر سکتے ہیں؟ وہ پھر اس جعلی نوٹ کو باقی کیش کے ساتھ اے ٹی ایم مشین میں ڈال دیتے ہیں اور پھر بعد میں بدل کر بھی نہیں دیتے، شکر کریں 1000 کا نوٹ تھا، یہاں تو 5000 کا بھی جعلی نکل آتا ہے"۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -