الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کو دورہ لوئردیرسے روک دیا۔ 

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق 27 جنوری کو لوئر دیر کے مجوزہ دور ے پر ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دورے سے روک دیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن لوئر دیر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمشنر محمد اقبال تنولی کی جانب سے ڈی سی لوئر دیر کو وزیراعظم کا جلسہ روکنے اور اس حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ  مارچ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں لوگ ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد وزیراعظم مذکورہ حلقہ کا دورہ نہیں کر سکتے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان اور افتتاح ناممکن ہے، وزیر اعظم کا دورہ رولز 233 اور 234 کی خلاف ورزی ہوگی۔

مزید :

قومی -