لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ کرکے معروف صحافی کو قتل کردیا گیا

لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ کرکے معروف صحافی کو قتل کردیا گیا
لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ کرکے معروف صحافی کو قتل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو پریس کلب کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ اپنی کارپر پریس کلب کے باہر سے گزرہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی چل بسے۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع  پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعش کو مردہ خانے جمع کروادیا ہے۔آئی جی پنجاب سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہو رفیاض دیو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -