تاریخ کا ٹیچر جو اپنا شعبہ چھوڑ کر ایک اداکارہ کی دعوت پر فحش فلم انڈسٹری میں آگیا

تاریخ کا ٹیچر جو اپنا شعبہ چھوڑ کر ایک اداکارہ کی دعوت پر فحش فلم انڈسٹری میں ...
تاریخ کا ٹیچر جو اپنا شعبہ چھوڑ کر ایک اداکارہ کی دعوت پر فحش فلم انڈسٹری میں آگیا
سورس: Instagram/cxwow1

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکار کرسچن ٹرپل ایکس کو اس شرمناک کیریئر کو اپنائے دودہائیاں گزر چکی ہیں۔ وہ تاریخ کا ٹیچر ہوا کرتا تھا اور پھر ایک اتفاق اسے فحش فلم انڈسٹری کی طرف لے آیا۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق ایک بار ایک نائٹ کلب میں کرسچن کی ملاقات فحش فلموں کی ایک اداکارہ سے ہوئی، جس نے اسے اپنی انڈسٹری میں متعارف کرانے کی پیشکش کی۔ 

گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کرسچن نے بتایا کہ اس نے فحش فلموں کی اس اداکارہ کی پیشکش قبول کر لی اور استاد کی نوکری چھوڑ کر اس فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گیا۔ اس نے بتایا کہ وہ امریکی ریاست ٹیکسس کے ایک چھوٹے سے قصبے کے ہائی سکول میں طالب علموں کو تاریخ پڑھاتا تھا۔ اس وقت میری حالت بہت قابل رحم ہوتی تھی۔ میں سالانہ محض 38ہزار ڈالر کما رہا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میں نے اس اداکارہ کی پیشکش قبول کر لی اور فحش فلم انڈسٹری میں کیریئر شروع کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -