پولیس اہلکاروں کی حاضردماغی اور بہادری، بڑے حادثے کو ٹال دیا

پولیس اہلکاروں کی حاضردماغی اور بہادری، بڑے حادثے کو ٹال دیا
پولیس اہلکاروں کی حاضردماغی اور بہادری، بڑے حادثے کو ٹال دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیراکوٹ ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں کی حاضری دماغی اور بہادری نے بڑے حادثے کو ٹال دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقہ میں پولیس اہلکار ناکے پر ڈیوٹی دے رہے تھے کہ اس دوران چارے سے بھرے ٹرک کی بریک فیل ہوگئی اور ٹرک ڈرائیو کے قابو سے باہر گیا،جس پر موقع پر  موجود اہلکاروں نے فوری ٹرک کو روکنے کی کوشش کی  اور دیگر اہلکاروں کو بھی بلایا گیا۔جس کے بعد اہلکار ٹرک کو روکنے میں کامیاب ہوئے اور ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -