شہزاد اکبرکے استعفے پرلیگی رہنما پرویز رشیدکا رد عمل بھی سامنے آگیا

شہزاد اکبرکے استعفے پرلیگی رہنما پرویز رشیدکا رد عمل بھی سامنے آگیا
شہزاد اکبرکے استعفے پرلیگی رہنما پرویز رشیدکا رد عمل بھی سامنے آگیا

  

  اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے شہزاد اکبرکے استعفے پر طنز کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔شہزاد اکبرکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ کے عہدے سے مستعفی ہونے پر سوشل میڈیا پر ایک بیان میں پرویز رشید نےکہا کہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کےجھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔خیال رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے آج استعفیٰ دیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے منظور بھی کرلیا ہے۔

مزید :

قومی -