آئی جی موٹر و یزنے جدید ترین کمانڈ اینڈ  کنٹرول سینٹر  کا افتتاح کر دیا 

آئی جی موٹر و یزنے جدید ترین کمانڈ اینڈ  کنٹرول سینٹر  کا افتتاح کر دیا 
آئی جی موٹر و یزنے جدید ترین کمانڈ اینڈ  کنٹرول سینٹر  کا افتتاح کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی موٹر ویز پولیس انعام غنی نے جدید ترین کمانڈ اینڈ  کنٹرول سینٹر  کا افتتاح کر دیا ۔

ترجمان موٹروے پولیس عمران احمد  کے مطابق  کنٹرول روم نارتھ ریجن اسلام آباد میں قائم  کیا گیا۔کنٹرول روم کا مقصد معلومات کی بروقت فراہی ہے۔کنٹرول روم سے فیلڈ فارمیشن کی پیشہ ورانہ ورکنگ زیادہ موثر ہو گئی۔آئی جی موٹرویز پولیس  انعام غنی کا کہنا تھا کہ ڈرون کیمروں ، ہیلپ لائن اور باڈی ورن کیمروں کی لائیو سٹریمنگ کا کنڑول روم سے مانیٹر کیا جائے گا۔پٹرولنگ افسران کی یونیفارم پر 144باڈی ورن کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔جدید ترین ٹیکنالوجی اور رحجانات کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 کمانڈ اینڈ  کنٹرول سینٹر   کی افتتاحی تقریب  میں ایڈیشنل آئی جی زبیر ہاشمی،ڈی آئی جی اشفاق احمد خان اور ڈی آئی جی مظہر الحق کاکا خیل بھی موجود تھے ۔

مزید :

قومی -