شہزاد اکبر سے استعفیٰ کیوں لیا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہزاد اکبر سے استعفیٰ کیوں لیا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
شہزاد اکبر سے استعفیٰ کیوں لیا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سے استعفی لینے کی وجوہات سامنے آگئیں ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیراعظم کی ناراضگی تھی۔وزیراعظم نے شہزاد اکبر سے چند روز قبل مقدمات کی تفصیلات مانگی تھیں۔شہزاد اکبر نے نامکمل تفصیلات وزیراعظم کو دیں، وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق تھا،وزیراعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں فرق تھا۔جس کے بعد وزیراعظم آفس کی جانب سے شہزاد اکبر سے استعفی طلب کیا گیا۔

مزید :

قومی -