پی ایس ایل کے آفیشل اینتھم میں مریم نواز کا نام 

پی ایس ایل کے آفیشل اینتھم میں مریم نواز کا نام 
پی ایس ایل کے آفیشل اینتھم میں مریم نواز کا نام 
سورس: Screen Grab

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے آفیشل اینتھم جاری کردیا گیا ہے۔ ایتنھم کی ویڈیو میں  ایک موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  کا نام  بھی لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔

اینتھم کے 35 ویں سیکنڈ پر بچے بھاگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، یہ سین ممکنہ طور پر لاہور کے علاقے مزنگ کی گلیوں میں فلمایا گیا ہے ۔ ایک سیکنڈ کے اس سین میں گلی کے کونے پر ترقیاتی کام کے افتتاح کی تختی لگی ہوئی نظر آرہی ہے جس پر بیگم کلثوم نواز مرحومہ، مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی ماجد ظہور کا نام درج ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ ماجد ظہور لاہور کے علاقے مزنگ کے حلقے سے  رکنِ پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

پی ایس ایل کے اینتھم میں مریم نواز کے نام کی جھلک جان بوجھ کر ڈالی گئی یا غلطی سے یہ منظر گانے کا حصہ بن گیا ، اس کے بارے میں تو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہی وضاحت کرسکتا ہے لیکن کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس بار کا ترانہ سیاسی ہوگیا ہے؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -PSL Video Gallery -