محمد رضوان رواں سال کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اپنا ہدف بتا دیا

محمد رضوان رواں سال کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اپنا ہدف بتا دیا
محمد رضوان رواں سال کیا کرنا چاہتے ہیں؟ اپنا ہدف بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں اننگز کو 2021 کی سب سے یادگار باری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال ورلڈ کپ جیتنا ہدف ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ری پلے میں میزبان عبدالغفار کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے سیمی فائنل میچ ہم بدقسمتی سے ہار گئے تھے لیکن وہ اننگز مجھے پسند ہے کیونکہ اس میں مشکلات زیادہ تھیں، ایسا اس لیے نہیں کہ میں بیمار تھا بلکہ اس لیے کہ وہ پچ اور کنڈیشنز مشکل تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے مجھ سے کہا تھا کہ یہ ایک معجزہ تھا کہ آپ آئی سی یو سے اٹھے اور میچ کھیل رہے ہیں، یہ معجزہ پوری قوم کی دعاؤں کی وجہ سے ممکن ہوا۔رضوان نے کہا کہ آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملنے کا کریڈٹ بھی قوم کو جاتا ہے کیونکہ یہ بھی قوم کی دعاؤں کی وجہ سے ممکن ہو سکا تاہم اس بات کا کریڈٹ ضرور مصباح بھائی کو دوں گا کہ انہوں نے مجھے اوپننگ کرائی جبکہ وقار یونس نے بھی مشورے دیے تھے۔

مزید :

کھیل -