لتا منگیشکر تاحال ہسپتال میں زیر علاج ، اب صحت کیسی ہے؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

لتا منگیشکر تاحال ہسپتال میں زیر علاج ، اب صحت کیسی ہے؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر ...
لتا منگیشکر تاحال ہسپتال میں زیر علاج ، اب صحت کیسی ہے؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ 92 سالہ لتا منگیشکر گزشتہ 16 دن سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہیں جب کہ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز بھی ان سے متعلق مفصل معلومات فراہم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق لتا منگیشر رواں ماہ 8 جنوری سے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں، جہاں سینیئر ڈاکٹرز ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔اخبار نے گلوکارہ کا علاج کرنے والی ٹیم میں شامل ایک ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لتا منگیشکر کی صحت میں کچھ بہتری آئی ہے مگر تاحال انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہی رکھا جائے گا۔ڈاکٹر نے لتا منگیشکر کی صحت سے متعلق مفصل معلومات فراہم کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈری گلوکارہ کو مزید کئی دن تک آئی سی یو میں ہی رکھا جائے گا۔

لتا منگیشر کی صحت کے حوالے سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں، بعض رپورٹس کے مطابق لیجنڈری گلوکارہ کی صحت پہلے سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

تاہم لتا منگیشکر کے اہل خانہ، ہسپتال انتظامیہ اور گلوکارہ کی ٹیم میں شامل ارکان ان کی صحت سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے آ رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -