جہانگیر ترین اور اہلیہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

جہانگیر ترین اور اہلیہ کورونا میں مبتلا ہوگئے
جہانگیر ترین اور اہلیہ کورونا میں مبتلا ہوگئے

  

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے تصدیق کی ہے کہ ان کا اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا شفقت محمود، خسرو بختیار، شوکت ترین، شیریں مزاری  سمیت صدرِ مملکت عارف علوی بھی کورونا کی حالیہ لہر کے دوران اس کی زد میں آچکے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -