پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کا چارنکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے کل کے سربراہی اجلاس کے 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔
تفصلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس کل (منگل کو)اسلام آباد میں ہوگا۔پی ڈی ایم سیکریٹری جنرل شاہدخاقان عباسی نے اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کیا ہے۔ سربراہی اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کی جائے گی۔اجلاس میں 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں اور فروری کے پی پی کے لانگ مارچ سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ پی ڈی ایم اسکروٹنی کمیٹی کی پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر ردعمل دے گی جبکہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کی تحریک اور سیاسی حکمت عملی پر غور ہوگا۔