شہباز شریف کے مقدمات ، فواد چوہدری نے عدالت سے بڑا مطالبہ کردیا

شہباز شریف کے مقدمات ، فواد چوہدری نے عدالت سے بڑا مطالبہ کردیا
شہباز شریف کے مقدمات ، فواد چوہدری نے عدالت سے بڑا مطالبہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہباز شریف کے کیس کی براہ راست سماعت ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ براہ راست سماعت کا مطالبہ اس وجہ سے کررہے ہیں تاکہ  لوگوں کو کیس کی تفصیلات معلوم ہوسکیں۔شریف خاندان کی کمپنی کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹ سے 4 ارب روپے نکلے، مشتاق چینی والے کے نام سے اربوں روپے کی ٹی ٹیاں لگیں، آج اٹارنی جنرل نے شہبازشریف کوخط بھی لکھا ہے، شہبازشریف کا مقدمہ لائیوٹی وی چینلزپردکھانا چاہیے، لیگی صدر کے چپڑاسیوں کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے آئے، سابق وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں فلیٹس ان کے نہیں لیکن وہی رہتے ہیں اس سے بڑا کوئی مذاق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا اربوں روپے لوٹا گیا، زرداری اینڈ کمپنی نے جو پیسے لوٹے قوم حساب چاہتی ہے، عدالت سے استدعا ہے ان کیسزکا فیصلہ کریں تاکہ لوگوں کوپتا چلے، شہبازشریف کیس کوروزانہ کی بنیاد پرسنا جائے، ان کیسزکومنطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

مزید :

قومی -