فیس بک نے دنیا کا سب سے تیز مصنوعی ذہانت کا سپر کمپیوٹر تیار کرلیا، یہ کیا کچھ کرسکتا ہے؟ ٹیکنالوجی کے میدان میں تہلکہ مچ گیا

فیس بک نے دنیا کا سب سے تیز مصنوعی ذہانت کا سپر کمپیوٹر تیار کرلیا، یہ کیا کچھ ...
فیس بک نے دنیا کا سب سے تیز مصنوعی ذہانت کا سپر کمپیوٹر تیار کرلیا، یہ کیا کچھ کرسکتا ہے؟ ٹیکنالوجی کے میدان میں تہلکہ مچ گیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کا حامل دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر تیار کرلیا جو رواں سال کے وسط تک مکمل طور پر آپریشنل ہوجائے گا۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سپر کمپیوٹر کو آرٹیفشل انٹیلی جنس ریسرچ سپر کلسٹر (آر ایس سی) کا نام دیا گیا ہے۔  اس کمپیوٹر کو مکمل رواں سال کے وسط تک کیا جائے گا تاہم اس کا استعمال ابھی سے شروع کردیا گیا ہے۔ 

اس کمپیوٹر کی مدد سے ایک وقت میں سینکڑوں مختلف زبانوں ، تحریروں اور ویڈیوز کو ایک ساتھ سمجھا اور ان کا ترجمہ کیا جاسکے گا۔ اس سپر کمپیوٹر کی مدد سے  ایک ہی وقت میں ایک ہی پراجیکٹ پر کام کرنے والے سینکڑوں لوگوں کی مختلف زبانوں کو بیک وقت ترجمہ کیا جاسکے گا جس کے ذریعے وہ بنا کسی رکاوٹ کے بہترین ٹیم کے طور پر کام کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ یہ مستقبل کی ٹیکنالوجی میٹاورس میں بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

بیان کے مطابق یہ فیس بک کے پاس پہلے سے موجود مصنوعی ذہانت کے وی 100 سپر کمیوٹر سے  20 گنا زیادہ تیز ہے۔ اس کے علاوہ یہ پہلے سے موجود ریسرچ سپر کلسٹر سے نو گنا اور کام کی روانی کے اعتبار سے تین گناتیز ہے۔