مجرموں سےڈیل قوم سےغداری کےمترادف ہے: عمران خان

 مجرموں سےڈیل قوم سےغداری کےمترادف ہے: عمران خان
 مجرموں سےڈیل قوم سےغداری کےمترادف ہے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ - اپوزیشن ڈیل کی افواہیں پھیلا کرسیاسی ماحول بنارہی ہے،مجرموں سےڈیل قوم سےغداری کےمترادف ہے۔
حکومتی ترجمانوں کااجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ہرشعبےمیں رانا شمیم جیسےلوگ استعمال کیے،ن لیگ سیاسی جماعت نہیں،مافیاکی طرح آپریٹ کررہی ہے۔انہوں نے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ   کرپشن کےخلاف بیانیہ پرفرنٹ فٹ پرکھیلیں۔ کرپشن کےخلاف بیانیہ سےپیچھےنہ ہٹیں۔ کرپشن کیخلاف بیانیہ کیساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں ۔عمران خان نے کہا کہ عالمی ادارےمعیشت کےبارےمیں مثبت اشارےدےرہے ہیں۔پاکستانی معیشت ترقی کررہی ہے۔ کاروباری کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں۔ 

مزید :

قومی -