وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ، اہم فیصلے متوقع

 وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ، اہم فیصلے متوقع
 وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ، اہم فیصلے متوقع

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا  اجلاس شروع ہو گیا ہے ، جس میں  توشہ خانہ سمیت دیگر اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق  آج کے اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ توشہ خانہ سے متعلق اہم فیصلے کرے گی، توشہ خانہ سے متعلق بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی جائے گی، توشہ خان کی نئی پالیسی بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل  ہے ، رپورٹ کے مطابق توانائی کی بچت سے متعلق میڈیا مہم پر بھی بریفنگ دی جائے گی، سرمایا کاری کے فروغ کے لیے نئے ضابطے اور گائیڈ لائنز سے متعلق بریف کیا جائے گا۔ 

 نجی ٹی وی چینل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جیل ریفارمز سے متعلق ہدایات پر بھی عملدر آمد کا جائزہ لیا جائے گا ، ای سی سی کے 20 اور 11 جنوری کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گا، قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 6جنوری کے فیصلو ں کی توثیق کی جائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -