بھارتی فلائٹ میں مسافر نے ایئر ہوسٹس کو بلا کر ایسی فرمائش کر دی کہ ساتھ بیٹھے لوگ بھی حیران رہ گئے 

بھارتی فلائٹ میں مسافر نے ایئر ہوسٹس کو بلا کر ایسی فرمائش کر دی کہ ساتھ ...
بھارتی فلائٹ میں مسافر نے ایئر ہوسٹس کو بلا کر ایسی فرمائش کر دی کہ ساتھ بیٹھے لوگ بھی حیران رہ گئے 

  

ممبئی (دیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر آئے روز ایسی ویڈیو شیئر ہوتی رہتی ہیں جو کہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی ہے لیکن بھارتی فلائٹ میں مسافر نے ایئر ہوسٹس کو بلا کر ایسی فرمائش کر دی کہ ساتھ بیٹھے لوگ بھی دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی فضائی کمپنی ” انڈیگو “ کی فلائٹ میں پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک نوجوان ہاتھ میں گٹگا پیس رہاہے اور اس دوران ایئر ہوسٹس کو بلاتاہے اور فرمائش کرتاہے کہ کھڑکی کھولی جائے میں نے گٹگا باہر تھوکنا ہے ۔

نوجوان کی فرمائش سن کر ایئر ہوسٹس کی ہنسی چھوٹی جاتی ہے جبکہ ساتھ بیٹھے مسافر بھی اس کی نادانی پر ہنسنا شروع کر دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئرکی جانے والی یہ ویڈیو سے ظاہر ہوتاہے کہ یہ ایک قسم کا مزاح کیا گیاہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -