لندن میں نواز شریف سے علیم خان کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ جانئے

لندن میں نواز شریف سے علیم خان کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ جانئے
لندن میں نواز شریف سے علیم خان کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) لندن میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما عبدالعلیم خان نے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیم خان کا کہنا تھاکہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، نوازشریف سے اچھےتعلقات ہیں، اس لیے جب بھی لندن آتا ہوں تو ان سے ملاقات کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ہماری ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے۔علیم خان نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کیلئے  نیک خواہشات ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ میں کوئی پارٹی نہیں بنارہا، نہ کسی پارٹی میں جارہا ہوں۔

مزید :

برطانیہ -