ان پڑھ گلہ بان نے وہ سمجھا دیا جو موٹی موٹی کتابیں نہ سمجھا سکیں

ان پڑھ گلہ بان نے وہ سمجھا دیا جو موٹی موٹی کتابیں نہ سمجھا سکیں
 ان پڑھ گلہ بان نے وہ سمجھا دیا جو موٹی موٹی کتابیں نہ سمجھا سکیں

  

میں نے بکریاں پالنے والے ایک چھوٹے سے فارمر سے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہو؟

اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی12بکریاں ہیں جو مجھے سالانہ 6 لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ50 ہزار بنتا ہے ۔

مگر میں نے جب بکریوں کے ریوڑ پر نظر دوڑائی تو ‏اس میں 12 نہیں13بکریاں تھیں ۔

جب میں نے اس سے تیرھویں بکری کے بارے میں پوچھا تو اسکا جو جواب تھا وہ کمال کا تھا ،اور اسکا وہی ایک جملہ دراصل کامیاب ہونے کا بہت بڑا راز تھا۔

اس نے کہا کہ12بکریوں سے میں 6 لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرھویں بکری کے 2بچے ہوتے ہیں ۔

‏ایک کی قر بانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق غریب کو دے دیتا ہوں ۔

اس لئے یہ بکری میں نے گنتی میں شامل نہیں کی ۔

 یہ تیرہویں بکری باقی کی12بکریوں کی محافظ ہے اور میرے لئے باعث خیر وبرکت ہے 

یقین کریں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔  

دنیا کے بڑے بڑے فلاسفرز کے فلسفے ایک طرف اور ‏اس بکریاں پالنے والے نوجوان کا یہ جملہ ایک طرف۔

مجھے وہ بات ان پڑھ سادہ لوح گلہ بان کامیابی کا وہ فلسفہ سمجھا گیا جو کامرس کی موٹی موٹی کتابیں  نہ سمجھا سکیں۔

‏ انتخاب :نعیم چودھری

مزید :

روشن کرنیں -