لاہور کے نجی سکول میں ساتھی طالبہ پر تشدد کا معاملہ ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی نے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی

 لاہور کے نجی سکول میں ساتھی طالبہ پر تشدد کا معاملہ ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن ...
 لاہور کے نجی سکول میں ساتھی طالبہ پر تشدد کا معاملہ ، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی نے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں طالبات کے کلاس فیلو پر تشدد کے معاملے پر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارتی لاہو رنے انکوائر ی رپورٹ مرتب کر لی  ہے ۔

 نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز"کے مطابق  انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے فیز 4کے نجی سکول کے کیفے ٹیریا کے باہر واقعہ پیش آیا ، ڈی ایچ اے فیز 4کے نجی سکول میں نظم و ضبط کا فقدان ہے، سکول کے کیفے ٹیریا کے داخلی راستے پر کیمروں کی تنصیب نہیں ہے، لڑائی جھگرا کرنے والی طالبات آپس میں دوست تھیں۔ 

 رپورٹ کے مطابق واقعہ سٹوڈنٹ پارٹی کی تصاویر والدین کے ساتھ شیئر کرنے پر پیش آیا ، انکوائری افسران نے سکول کو 6 لاکھ روپے کا جرمانہ کرنے کی بھی  سفارش کی ، انکوائری افسران نے سکول کی رجسٹریشن معطل کرنے کی سفار ش کر دی ، تشدد کرنے والی طالبات کے نام سکول سے خارج کرنے کی بھی سفارش کی گئی  ہے ۔

انکوائری رپورٹ ڈی او زنانہ ایلیمینٹری ایجو کیشن ، ڈپٹی ڈی او کینٹ اور ڈپٹی ڈی او ماڈل ٹاون نے مرتب کی ہے ، سی ای او ایجو کیشن لاہور نے اپنی انکوائری رپورٹ کو ڈی سی لاہور کو ارسال کر دی ، ڈی سی لاہور سکول رجسٹریشن کو معطل یا جرمانہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -