بھارت کے  شہر  بنگلورو میں "پیسوں کی برسات" ،پیسے لوٹنے والوں نے ٹریفک جام کر دی

بھارت کے  شہر  بنگلورو میں "پیسوں کی برسات" ،پیسے لوٹنے والوں نے ٹریفک جام کر ...
بھارت کے  شہر  بنگلورو میں

  

بنگلورو ( نیوز ڈیسک ) بھارت کے  شہر  بنگلورو میں سچ میں  پیسوں کی برسات ہو گئی  لیکن یہ برسات آسمان سے نہیں ایک فلائی اوور سے ہوئی جہاں سے ایک نامعلوم شخص نے اپنے تھیلے میں بھرے نوٹوں کو نیچے پھینکنا شروع کر دیا اور فلائی اوور کے نیچے پیسے لوٹنے والوں کی بھیڑ جمع ہو گئی ۔ نا معلوم شخص پیسے پھینکتا رہا اور بھیڑ پیسے حاصل کرنے کیلیے ایک دوسرےکو دھکے دیتی رہی۔پیسے لوٹنے والوں نے ٹریفک جام کر دی ۔  اور اسی دوران وہ شخص پیسے پھینک کر چلتا بنا ۔

 یہ واقعہ بنگلورو کے کے آر مارکیٹ میں پیش آیا ۔  اس موقع کو کسی راہگیر نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ نقد رقم لینے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔

دوسری جانب  پولیس ویسٹرن ڈویژن کے ڈی سی پی لکشمن بی نمبرگی   کا کہنا ہے  کہ " اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے  کہ  اس  شخص کے اس  فعل کے پیچھے کیا وجہ ہے"۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -خصوصی رپورٹ -