نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کیلئے کھانا کہاں سے آئے گا اور مہمانوں کو کیا پیش کیا جائے گا ؟ جانئے 

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کیلئے کھانا کہاں سے آئے گا اور مہمانوں کو کیا پیش ...
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کیلئے کھانا کہاں سے آئے گا اور مہمانوں کو کیا پیش کیا جائے گا ؟ جانئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کفایت شعاری کیلئے اہم اقدامات اٹھا لیے ہیں، سرکاری فنڈز کے بے جااستعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے دفتر میں کھانوں اور دعوتوں کو روک دیا گیاہے ، وزیراعلیٰ کے دفتر میں دوپہر کے کھانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ، وزیراعلیٰ آفس مہمانوں کو آنے پر چائے اور بسکٹ پیش کیے جائیں گے ،، نگراں وزیراعلیٰ اپنے لیے کھانا ، چائے گھر سے منگوائیں گے ، افسران کو کفایت شعاری اختیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے ۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب عملے کے تمام اخراجات بھی خود برداشت کریں گے ، وزیرعلیٰ پنجاب آفس کے اخراجات خاطر خواہ حد تک کم کیئے جائیں گے ۔

مزید :

قومی -