کارتک آریان نے کرن جوہر کی فلم "دوستانہ 2" سے اچانک باہر نکالنے پر خاموشی توڑ دی

کارتک آریان نے کرن جوہر کی فلم "دوستانہ 2" سے اچانک باہر نکالنے پر خاموشی توڑ ...
کارتک آریان نے کرن جوہر کی فلم

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان نے بلآخر بھارتی  پروڈیوسر کرن جوہر کی فلم" دوستانہ 2 "سے اچانک باہر نکالنے پر  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "میں نے پیسوں کی وجہ سے کبھی فلم نہیں چھوڑی "۔

ای ٹائمز کے مطابق اداکارہ کارتک آریان نے حال ہی میں بھارتی مشہور ٹیلی ویژن شو،"آپ کی عدالت میں"  شرکت کی جہاں انہوں  "دوستانہ 2 "سے باہر نکلنے کے بارے میں بات کی۔ اداکار سے شو میں پوچھا گیا کہ کرن جوہر نے انہیں دوستانہ سے کیوں ڈراپ کیا ۔ جس کے جواب میں کارتک آریان نے کہا کہ  "کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے۔ میں نے پہلے اس بارے میں بات نہیں کی۔ میں اس پر یقین رکھتا ہوں جو میری ماں نے مجھے سکھایا ہے اور یہ میری اقدار بھی ہیں۔ جب دو لوگوں کے درمیان جھگڑا ہو تو چھوٹے کو اس پر کبھی بات نہیں کرنی چاہیے۔میں  اس پر عمل کرتا ہوں اور اس لیے میں اس کے بارے میں کبھی نہیں بولتا".

اداکار سے ان الزامات کے بارے میں مزید پوچھا گیا  کہ "انہیں فلم سے ڈراپ کیا گیا کیونکہ انہوں نے بھاری رقم کا مطالبہ کیا تھا". جس پر کارتک آریان نے فوری جواب دیا، "یہ سب افواہیں ہیں ،ایک ایمان افروز کہانی ہے۔ میں نے پیسے کے لیے کبھی فلم نہیں چھوڑی۔ کیونکہ  میں بہت لالچی ہوں، لیکن سکرپٹ کے لحاظ سے پیسے کے  نہیں"۔

خیال رہے کہ کارتک آریان اس وقت بالی ووڈ کے سب سے کامیاب اور مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اداکار نے کچھ پاور پیک پرفارمنس دینے کے بعد انڈسٹری میں اپنا نام بنایا ہے۔ "بھول بھولیا 2" کی زبردست کامیابی کے بعد اداکار پراجیکٹس سے بھر گیا ہے۔

واضح رہے کہ  کارتک آریان اپنی  آنےوالی نئی فلم " شہزادہ" کی تشہیر میں  مصروف ہیں ،جو 10 فروری 2023 میں  ریلیز کی جائے گی۔فلم "شہزادہ"  میں کارتک آریان کے ساتھ  کریتی سینن  مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

مزید :

تفریح -