انتخاب میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر ، آنےوالا وقت صرف عمران خان کا ہے ، پرویز الٰہی 

انتخاب میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر ، آنےوالا وقت صرف عمران خان کا ہے ، پرویز ...
انتخاب میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر ، آنےوالا وقت صرف عمران خان کا ہے ، پرویز الٰہی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ انتخاب میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر بنے گی ، قوم عمران خان کے ساتھ ہے، آنے والا وقت صرف عمران خان کا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی سے سبطین خان اور سابق ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی،ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال ودیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں پنجاب میں عام انتخابات کے معاملات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں کمیشن کنڈکٹ پر تنقید اور نگران سیٹ اپ میں بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کی مذمت کی گئی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ 25 مئی والے آفیسرز فوری لگانے شروع کر دیں،لوگوں کو گرفتار کرنے اور گھروں سے اٹھانے کا سلسلہ شروع کردیاگیا،ان کاکہناتھا کہ کمیشن غیرجانبداری سے شفاف الیکشن کیلئے اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کامتنازع فیصلہ چیلنج کررہے ہیں ،پنجاب میں متنازع آفیسرز کو تعینات کیاجارہا ہے ،پی ٹی آئی مخالف آفیسرز کو اہم عہدوں پر تعینات کیا جارہاہے ۔

ق لیگ کے رہنما نے کہاکہ عمران خان کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹ کے کھڑا ہے ،انتخاب میں شکست پی ڈی ایم کا مقدر بنے گی ، قوم عمران خان کے ساتھ ہے، آنے والا وقت صرف عمران خان کا ہے ، الیکشن کی تاریخ نہ دے کر آئینی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -