پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کے استعفے منظورسوائے 2 ارکان کے ۔۔ یہ دونوں کون ہیں ؟ 

پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کے استعفے منظورسوائے 2 ارکان کے ۔۔ یہ دونوں کون ...
پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کے استعفے منظورسوائے 2 ارکان کے ۔۔ یہ دونوں کون ہیں ؟ 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اب تک تحریک انصاف کے مجموعی طور پر 122 استعفے منظو ر کر لیے ہیں لیکن2 اراکین ایسے ہیں جن کے استعفے منظور نہیں کیے گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی" جیونیوز" نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی کے 2 ارکان اسمبلی سردار طالب اور نواز الٰہی نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی جو اسمبلی فلور پر پڑھی جاچکی ہے۔سپیکر نے 22 جنوری کو 43 مزید استعفے اپریل 2022 سے منظورکیے ہیں اور ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے مراسلہ بھی 22 جنوری کو ہی بھیجا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے  تحریک انصاف کے 34 اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے منظور کیے تھے۔اس کے علاوہ سپیکر قومی اسمبلی نے جولائی 2022 میں بھی پی ٹی آئی کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس میں سے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے عدالت میں درخواست دائر کر کے اپنے استعفے کی درخواست واپس لے لی تھی۔سپیکر قومی اسمبلی نے 20 جنوری کو پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور کیے تھے۔

اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔

مزید :

قومی -