بریک ڈاؤن کے آفٹر شاکس، بجلی کی آنکھ مچولی جاری، انٹرنیٹ سروس بھی تاحال متاثر

بریک ڈاؤن کے آفٹر شاکس، بجلی کی آنکھ مچولی جاری، انٹرنیٹ سروس بھی تاحال ...
بریک ڈاؤن کے آفٹر شاکس، بجلی کی آنکھ مچولی جاری، انٹرنیٹ سروس بھی تاحال متاثر

  

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں گزشتہ روز ہونے والے تاریخی بریک ڈاؤن کے آفٹر شاکس جاری ہیں، کئی شہروں میں بجلی کی آنیاں جانیاں جاری ہیں جس سے شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں، ملک بھر میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں بھی مشکلات سامنے آ رہی ہیں۔" جیو نیوز" کے مطابق کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور سمیت کئی شہروں میں بجلی منقطع ہونے کی اطلاعات متعدد بار سامنے آئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام سے گزشتہ روز ہونے والے ملک گیر پاور بریک ڈاؤن پر معذرت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن کی تحقیقات جاری ہیں، ذمہ داروں کو سامنے لائیں گے۔ دوسری جانب" ایکسپریس نیوز" کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں جہاں بجلی کی مکمل بحالی یقینی نہیں بنائی جا سکی وہیں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز کی فراہمی بھی مشکلات کا شکار ہے، موبائل ٹاورز کو متبادل ایندھن سے چلایا جا رہا ہے جس کی نقل و حمل میں اضافی اخراجات کے علاوہ لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنریٹرز کو فعال رکھنے کیلئے 5 لاکھ لیٹر سے زائد ایندھن استعمال کر چکی ہیں۔

مزید :

قومی -