مسئلہ یہ ہے کہ آپ سے کون شادی کرے گا؟، امام الحق کے کلہ پہننے پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ

مسئلہ یہ ہے کہ آپ سے کون شادی کرے گا؟، امام الحق کے کلہ پہننے پر شاداب خان کا ...
مسئلہ یہ ہے کہ آپ سے کون شادی کرے گا؟، امام الحق کے کلہ پہننے پر شاداب خان کا دلچسپ تبصرہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ میں آجکل شادیوں کا سیزن چل رہا ہے حال ہی میں پہلے حارث رؤف اور پھر شان مسعود کی شادی ہوئی، گزشتہ روز شاداب خان نے بھی اپنے نکاح کی خوشخبری شئیر کی ، ایسے میں امام الحق نے بھی کلہ پہن کر تصویر شئیر کی تو شاداب نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 

تفصیل کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے شادی کا کلہ پہن رکھا ہے۔امام الحق نے تصویر کے ہمراہ لکھا کہ وہ کسی دوسرے کی شادی میں شرکت کے لیے کپڑے ٹرائی کرتے کرتے تھک گئے ہیں ،لگتا ہے اب اپنے متعلق بھی کچھ سوچنا پڑے گا۔تصویر پر قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان کی جانب سے دلچسپ تبصرہ کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ امام مسئلہ یہ نہیں ہے کہ تم شادی کرنا چاہتے ہو ،مسئلہ یہ ہے کہ تم سے کون شادی کرنا چاہتا ہے ۔قومی بیٹر فواد عالم نے لکھا کہ امام ڈرامے نہیں کرو، سچ سچ بتاﺅ تم اپنی شادی کے لیے کپڑے منتخب کرنے گئے تھے نا۔

مزید :

کھیل -