موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی درجہ بندی فہرست جاری،پاکستان کس نمبر پر ہے؟

موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی درجہ بندی فہرست ...
موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی درجہ بندی فہرست جاری،پاکستان کس نمبر پر ہے؟

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد کے لحاظ سے ممالک کی درجہ بندی فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس میں بحرالکاہل میں واقع جزیرے پر قائم ملک ’ناﺅرو‘ (Nauru)پہلے نمبر پر آیا ہے۔ا س ملک کی کل آبادی کا 88.5فیصد موٹاپے کا شکار ہے۔

میل آن لائن کے مطابق دوسرے نمبر پر پاﺅلومیں یہ شرح 85.1فیصد، تیسرے نمبر پر کک آئی لینڈز میں 84.7فیصد، تیسرے نمبر پر مارشل آئی لینڈز میں 83.5فیصد، پانچویں نمبر پر توالو میں 81.9فیصد، چھٹے نمبر پر نوئے( Niue) میں 80فیصد، ساتویں نمبر پر کریباتی میں 78.7فیصد، آٹھویں نمبر پر تونگا میں 78.5فیصد، نویں نمبر پر سمونا میں 77.6فیصد اور دسویں نمبر پر مائیکرونیشیا میں یہ شرح 75.9فیصد پائی گئی۔فہرست میں پاکستان کا شماردنیا کے کم موٹاپے والے ممالک میں کیا گیا ہے جہاں کل آبادی کا 28.4فیصد لوگ موٹاپے کا شکار ہیں۔

دنیا میں سب سے کم موٹاپے کے شکار افراد میں پہلے نمبر پر ویت نام آیا جہاں صرف 18.2فیصد لوگ موٹاپے کا شکار ہیں۔ دوسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں صرف 19.7فیصد لوگ موٹاپے کا شکار ہیں۔تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش میں 20فیصد، چوتھے نمبر پر ایتھوپیا میں 20.9فیصد، پانچویں نمبر پر نیپال میں 21فیصد، چھٹے نمبر پر تیمور میں 21.6فیصد، ساتویں نمبر پر کمبوڈیا میں 21.7فیصد، آٹھویں نمبر پر ایرٹریا میں 22فیصد، نویں نمبر پر نائیگر میں 22.1فیصد اور دسویں نمبر پر برونڈی میں 22.2فیصدلوگ موٹاپے کا شکار پائے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -