مس یونیورس مقابلہ حسن کا انعقاد کرانے والی ’مس یونیورس تنظیم‘ کا مالک کون ہے؟ 

مس یونیورس مقابلہ حسن کا انعقاد کرانے والی ’مس یونیورس تنظیم‘ کا مالک کون ...
مس یونیورس مقابلہ حسن کا انعقاد کرانے والی ’مس یونیورس تنظیم‘ کا مالک کون ہے؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) مس یونیورس بننے والی ماڈلز اور اداکاراﺅں کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس مقابلہ حسن کا انعقاد کرانے والی ’مس یونیورس تنظیم‘ کا مالک کون ہے؟ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ اس تنظیم کا مالک ایک مرد ہے جو اب ایک عورت کی شناخت رکھتا ہے۔ 
پیدائشی طور پر یہ شخص مرد تھا جو اب ’اینی جکا پونگ جکراجوتاتیپ‘ (Anne Jakapong Jakrajutatip)کے نام سے ایک عورت کے طور پر زندگی گزار رہا ہے۔ اس نے خواتین کے مقابلہ حسن کی اس تنظیم کی بنیاد رکھی اور وہی اس کا سربراہ ہے۔
 اینی میڈیا ٹائیکون بھی ہے اور متعدد رئیلٹی شوز میں بھی شرکت کر چکی ہے۔ بلوغت کی عمر کو پہنچنے تک وہ ایک مرد کے طور پر زندگی گزار رہی تھی تاہم بعد ازاں اس نے جنس تبدیل کرائی اور عورت بن گئی اور آج وہ دنیا میں فیمینزم کی چندہ سرکردہ علمبردار خواتین میں سے ایک ہے۔
تھائی لینڈ کی شہری اینی کو گزشتہ دنوں سیاسی تجزیہ کار آئیان مائیلز شیونگ نے ایک تقریب میں خواتین کو لیکچر دینے کے لیے مدعو کیا۔ اس کے اس لیکچر کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو صارفین نے اینی کی ٹرولنگ شروع کر دی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اس سابق تھائی مرد کو خواتین کو لیکچردینا زیب نہیں دیتا۔صارفین کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ایک جنس تبدیل کراکے عورت بننے والا مرد کیسے خواتین کو بتا سکتا ہے کہ ایک خاتون ہونا کیسا ہوتا ہے۔